گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ
پشاور ( تر کیہ خبر) خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت سے دوبارہ رابطہ کر لیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پارلیمانی جماعت کی ہدایات پر وفاق سے رابطہ کیا۔ 20 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی جماعت کے اجلاس میں انہیں مذاکرات کا اختیار دیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر راج کے نفاذ سے قبل وفاقی مذاکراتی ٹیم میں شامل 2 اہم وزرا سے بات چیت کی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کی حکومت کی بحالی اور گرفتار کارکنوں کی رہائی اولین ترجیحات ہیں۔واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو گورنر راج کے نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور وفاقی حکومت کے درمیان رابطے منقطع ہوگئے تھے۔