اسلام آباد ( ترکیہ خبر) بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔خط میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس فراہم کی جائیں اور ان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے، نیز انہیں بہتر علاج کے لیے الشفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی صحت اہلخانہ اور عوام کے لیے تشویش کا باعث ہے، اور بیماری کے دوران انہیں بنیادی طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔ عدالتی حکم پر معائنہ تو کیا گیا، لیکن اہلخانہ کو اس سے لاعلم رکھا گیا، جس سے بے چینی اور شکوک میں اضافہ ہوا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سپریم کورٹ سے الشفا ہسپتال منتقلی اور شفاف طبی معائنہ کی درخواست کر دی
1 ماہ قبل