بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک، سیاسی بیانات ملاقاتیں متاثر نہیں کریں گے:رانا ثنا اللہ

1 ماہ قبل
بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک، سیاسی بیانات ملاقاتیں متاثر نہیں کریں گے:رانا ثنا اللہ

اسلام آباد( تر کیہ خبر) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے سیاسی بیانات دے کر بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں بھی بند کرانا چاہتے ہیں، لیکن اس طرح کے بیانات کے باوجود ملاقاتیں متاثر نہیں ہوں گی۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اپنا سیاسی مؤقف تب تک جاری رکھے گی جب تک ان کا مقصد پورا نہ ہو، اور ان کا مقصد یہ ہے کہ کسی طرح سٹریٹ موومنٹ شروع ہو۔وزیراعظم کے مشیر نے واضح کیا کہ ڈاکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ جیل میں نہیں بلکہ ہسپتال میں کیا جائے گا، اور انجکشن بھی ہسپتال میں لگایا جائے گا۔