پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا چالان عدالت میں جمع

1 ماہ قبل
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا چالان عدالت میں جمع

 اسلام آباد( ترکیہ خبر)بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے چالان کا قانونی عمل مکمل کر لیا ہے۔ بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر واثق ملک نے عدالت کو بتایا کہ چند روز میں چالان عدالت میں جمع کر دیا جائے گا اور کراچی میں ڈائریکشن کیسز میں پیشی کے بعد عدالت کیس کی مزید کارروائی کرے گی۔عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا پر پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔