ایران میں انقلاب کی برسی پر مظاہرین نے مجسمہ جلایا

1 ماہ قبل
ایران میں انقلاب کی برسی پر مظاہرین نے مجسمہ جلایا

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب کی 47 ویں برسی کے موقع پر تہران اور دیگر بڑے شہروں میں جاری سرکاری تقریبات کے دوران مظاہرین نے ’’بعل‘‘ کے نام سے مشہور مجسمے کو آگ لگا دی اور ’’مرگ بر اسرائیل‘‘ کے نعرے لگائے۔یہ مظاہرے ’’22 بہمن‘‘ کے سرکاری جلسوں کا حصہ تھے، جن میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی اور ایران کی موجودہ سیاسی اور علاقائی پالیسیوں کے حق میں اظہار یکجہتی کیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق مجسمے پر ڈیوڈ کے ستارے اور امریکی صدر **ڈونلڈ ٹرمپ** کی تصویر بھی تھی، جسے مظاہرین نے جلایا۔ بعل کو ایک قدیم دیوتا کے طور پر پیش کیا گیا اور اس علامتی عمل کو مغربی طاقتوں اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے طور پر دکھایا گیا۔