ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت، 60 روز میں معاہدے کے روڈ میپ پر اتفاق

ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت، 60 روز میں معاہدے کے روڈ میپ پر اتفاق

 اسلام آباد( ترکیہ خبر)قطر اور پاکستان کی مشترکہ ثالثی میں ہونے والے اجلاس کے اختتام پر ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق فریقین نے آئندہ 60 روز کے اندر ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے باقاعدہ روڈ میپ پر اتفاق کر لیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پہلے اعلیٰ سطحی مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں مکمل ہوئے، جن میں مستقبل کے تکنیکی مذاکرات کے لیے مستقل طریقہ کار قائم کرنے پر بھی پیش رفت ہوئی۔فریقین نے مذاکراتی عمل کی سیاسی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ جوہری پروگرام، پابندیوں اور تنازعات کے حل سے متعلق خصوصی ورکنگ گروپس بھی قائم کیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت اور کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست رابطے کا نظام بھی قائم کیا گیا ہے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.