معاشی پالیسیوں میں عوامی ریلیف کو ترجیح دی جائے:صدر زرداری کی ہدایت

1 ہفتے قبل
معاشی پالیسیوں میں عوامی ریلیف کو ترجیح دی جائے:صدر زرداری کی ہدایت

اسلام آباد( ترکیہ خبر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے معاشی پالیسیوں میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ایوانِ صدر میں ہونے والی ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر وزرا نے شرکت کی، جہاں امن و امان اور مجموعی معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ معاشی پالیسیوں میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو سہولت مل سکے۔