وزیراعظم شہباز غزہ پیس بورڈ اجلاس میں شریک ہوں گے

1 ماہ قبل
وزیراعظم شہباز غزہ پیس بورڈ اجلاس میں شریک ہوں گے

اسلام آباد( ترکیہ خبر)وزیراعظم شہباز شریف غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کا پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں منعقد ہوگا، جس میں شامل تمام ممالک کی شرکت متوقع ہے۔وزیراعظم شہباز شریف 13 سے 15 فروری تک جرمنی کا دورہ کریں گے اور میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ دورہ جرمنی کے بعد وہ براہِ راست واشنگٹن روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق غزہ پیس بورڈ میں شامل تمام مسلم ممالک اجلاس میں مشترکہ موقف اپنائیں گے، اور اجلاس کے دوران غزہ کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام سے متعلق اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔