اسلام آباد( ترکیہ خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ میں 24 اہم سفارتی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کا مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) عثمان ٹیپو کو برطانیہ میں پاکستان کا نیا ہائی کمشنر نامزد کیا گیا ہے، جو ڈاکٹر فیصل کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔جنیوا سے سعودی عرب کے لیے بلال احمد، ایران سے ازبکستان کے لیے مدثر ٹیپو اور افغانستان میں ڈاکٹر سید اسد علی گیلانی سفیر مقرر کیے گئے ہیں۔ عبید الرحمن نظامانی سویڈن، سلمان جرمنی اور ثانیہ افضل قاضی تھائی لینڈ میں سفیر تعینات ہوں گے۔عاصم علی خان ناروے، سراج احمد خان قونصل جنرل لاس اینجلس، اسد شہزاد یوگنڈا اور محمد فیصل عبرو قونصل جنرل مونٹریال کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خلیل ہاشمی (چین)، علی جاوید (اٹلی) اور عامر آفتاب قریشی (یونان) کو اپنی سرکاری مدت پوری ہونے کے باوجود توسیع دی گئی ہے۔