صدر ٹرمپ کا غزہ میں امن کونسل کی تشکیل اور فلسطینی ٹیکنوکریٹ حکومت کی حمایت کا اعلان

2 ماہ قبل
صدر ٹرمپ کا غزہ میں امن کونسل کی تشکیل اور فلسطینی ٹیکنوکریٹ حکومت کی حمایت کا اعلان

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی میں “امن کونسل” کی تشکیل مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے وہاں فلسطینی ٹیکنوکریٹ حکومت کی حمایت کی تصدیق کر دی ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا، “مجھے امن کونسل کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ کونسل کے اراکین کے نام جلد سامنے لائے جائیں گے، تاہم پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ اب تک قائم کی جانے والی سب سے عظیم اور باوقار کونسل ہے۔”ایک اور پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امن کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے وہ نئی تعینات کردہ فلسطینی ٹیکنوکریٹ حکومت کی حمایت کرتے ہیں، جو “غزہ کے انتظام کے لیے قومی کمیٹی” کے طور پر کام کرے گی۔ ان کے مطابق اس کمیٹی کو کونسل کے اعلیٰ نمائندے کی مکمل حمایت حاصل ہوگی تاکہ وہ عبوری مرحلے کے دوران غزہ کا نظم و نسق سنبھال سکے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ مصر، ترکیہ اور قطر کے تعاون سے حماس کے ساتھ اسلحہ سے پاک کرنے کا ایک جامع معاہدہ کیا جائے گا، جس کے تحت حماس کے ہتھیاروں کی حوالگی اور سرنگوں کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔