پرویز الہٰی کی بانی پی ٹی آئی کی گرتی صحت پر تشویش
لاہور ( تر کیہ خبر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے بانی پی ٹی آئی کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طبیعت روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بینائی میں کمی اور ہائی بلڈ پریشر کے مسائل کے باعث مسلسل طبی نگرانی اور خصوصی نگہداشت کی اشد ضرورت ہے۔چودھری پرویز الہٰی نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی مکمل صحت یابی تک ان کے بہترین علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔