مالدووا کا روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے ترکیہ کی کوششوں کا خیرمقدم

مالدووا کا روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے ترکیہ کی کوششوں کا خیرمقدم

انطالیہ، استنبول ( ترکیہ خبر) مالدووا کے وزیراعظم واسیلے توفان نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس یوکرین جنگ میں امن کے فروغ اور پائیدار تصفیے کی کوششوں میں کردار ادا کرنے پر ترکیہ کا شکر گزار ہے۔انہوں نے یہ بات ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کوپ 31 کے موقع پر خبر رساں ادارے انادولو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم واسیلے توفان نے کہا کہ مالدووا جنگ کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے ترکیہ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی عوام سب سے زیادہ امن کے خواہاں ہیں۔انہوں نے یوکرین کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مالدووا ترکیہ کا شکر گزار ہے، جو امن کے حصول کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے اور اس عمل کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔مالدووا کے وزیراعظم نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے اثرات ان کے ملک پر بھی مرتب ہوئے ہیں، تاہم مالدووا بدستور یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مالدووا نے یوکرینی پناہ گزینوں کا ہمیشہ کھلے دل سے استقبال کیا ہے اور مشکل وقت میں یوکرین کا دوست رہا ہے، آئندہ بھی اس کی حمایت جاری رکھے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.