معدنیات سرمایہ کاری فورم 2026 آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

معدنیات سرمایہ کاری فورم 2026 آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد (تر کیہ خبر) پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا آغاز آج اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہو رہا ہے، جس کے باعث قدرتی حسن سے مالا مال وفاقی دارالحکومت عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں شمار ہونے والا اسلام آباد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے عالمی سرمایہ کاروں، معدنیات کے ماہرین اور بین الاقوامی شراکت داروں کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔فورم کے دوران عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر اور سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ معدنی وسائل کی تلاش، کان کنی، معدنیات کی تیاری اور ان کی قدر میں اضافے کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کے امکانات کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے انعقاد کا بنیادی مقصد ملک کے معدنی وسائل کو معاشی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار کے نئے مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.