گل پلازہ پر قرارداد منظور، اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود بلز منظور

2 ماہ قبل
گل پلازہ پر قرارداد منظور، اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود بلز منظور

اسلام آباد( پاکستان خبر) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر حکومت اور اپوزیشن کی متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔ اس کے علاوہ اپوزیشن کے شدید احتجاج اور صدر مملکت کی اعتراضات کے باوجود متعدد اہم بلز بھی منظور ہوئے۔سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس مقررہ وقت سے 35 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ ایوان میں اپوزیشن نے نعرے بازی کی اور سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا، تاہم بلز کی منظوری کا عمل جاری رہا۔صدر مملکت نے دانش سکولز اتھارٹی بل اور گھریلو تشدد سے متعلق بل پر اعتراضات اٹھائے اور کہا کہ وفاقی حکومت بل بنانے سے پہلے صوبوں سے مشاورت کرے۔ انہوں نے گھریلو تشدد بل میں تجویز کردہ سزاؤں کو مبہم قرار دیتے ہوئے دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا۔پارلیمنٹ نے ان اعتراضات کے باوجود بلز منظور کر کے قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھایا۔