پیرس میں شام اسرائیل مذاکرات، معاہدہ غیر یقینی

2 ماہ قبل
پیرس میں شام اسرائیل مذاکرات، معاہدہ غیر یقینی

 پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آج امریکہ کی ثالثی میں شام اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے دوسرے روز کا آغاز متوقع ہے، تاہم دونوں فریقوں کے درمیان کسی باقاعدہ سکیورٹی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔اسرائیلی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ان مذاکرات کے حوالے سے زیادہ پرجوش نظر نہیں آتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی بڑی وجہ شامی حکومت کا یہ مطالبہ ہے کہ اسرائیلی افواج آٹھ دسمبر 2024 کے بعد جن علاقوں پر قابض ہوئی ہیں، وہاں سے مکمل انخلا کیا جائے۔شام نے جنوبی علاقوں میں قائم کیے گئے نو فوجی مقامات اور چوکیاں ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت آحرونوت کے مطابق نیتن یاہو ان مطالبات کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں، جبکہ امریکی انتظامیہ انہیں منطقی قرار دے رہی ہے۔