تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی غزہ کی نئی انتظامیہ میں شمولیت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔اسی دوران امریکا کے خصوصی سفیر سٹیو وٹکوف کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کے غیر عسکری بنانے کے امور زیر بحث آئے۔ملاقات کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کو تعمیر سے پہلے غیر عسکری بنانا ضروری ہے اور ایران پر معاہدے کی پاسداری کے حوالے سے بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
غزہ میں فلسطینی انتظامیہ کی شمولیت قبول نہیں:نیتن یاہو
2 ماہ قبل