مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار قابلِ ستائش ہے: چینی سفیر

1 ہفتے قبل
مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار قابلِ ستائش ہے: چینی سفیر

اسلام آباد( ترکیہ خبر) چین نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔چینی سفیر جیان زیڈانگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار قابلِ ستائش ہے اور چین طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین یک طرفہ اقدامات اور طاقت کی سیاست کی مخالفت کرتا ہے اور بین الاقوامی قانون کو کسی بھی ملک کے داخلی قانون کے تابع بنانے کے خلاف ہے۔چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ غیر فوجی اہداف پر حملے نہیں ہونے چاہئیں اور بحری راستوں کی سلامتی کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین کی ثالثی کوششیں تنازع کے حل تک جاری رہیں گی۔ان کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری اقدامات میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، جس پر عالمی برادری کو توجہ دینی چاہیے۔