پاکستانی نوجوان نے شارجہ میں کیمل ریس جیت کر سب کو حیران کر دیا

3 ماہ قبل
پاکستانی نوجوان نے شارجہ میں کیمل ریس جیت کر سب کو حیران کر دیا

شارجہ ( سپورٹس ڈیسک)شارجہ میں منعقد ہونے والے 54 ویں شیخ محمد بن زاید کیمل ریسنگ فیسٹیول میں پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کلومیٹر کی ریس اپنے نام کر لی۔اس عالمی ایونٹ میں دنیا بھر کے 50 سے زائد ممالک سے آنے والے نوجوانوں نے شرکت کی، تاہم احسن یاسین نے غیر معمولی مہارت اور بہترین حکمتِ عملی کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔ریس کے آغاز پر احسن یاسین چھٹی پوزیشن پر موجود تھے، لیکن ریس کے دوران انہوں نے اپنی رفتار اور کنٹرول سے دیگر تمام شرکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 3 منٹ 47 سیکنڈ میں مکمل کیا۔کامیابی پر احسن یاسین کو گولڈن کیمل ٹرافی دی گئی جبکہ انہیں 50 ہزار درہم کی انعامی رقم بھی ملی جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا 38 لاکھ روپے بنتی ہے۔واضح رہے کہ احسن یاسین انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دبئی کے ہیرٹیج سینٹر میں باقاعدہ تربیت بھی لے رہے ہیں، جس کا ثمر انہیں اس بین الاقوامی کامیابی کی صورت میں ملا۔