اسلام آباد( ترکیہ خبر ) ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر سفارتخانے میں اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ وطن واپسی کے انتظامات میں کسی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔سفیر نے خاص طور پر قم میں مقیم پاکستانی شہریوں سے درخواست کی کہ وہ وطن واپسی کے لیے تعاون کریں، اور کہا کہ رجسٹریشن کے بعد سفارت خانہ شہریوں کی روانگی کے انتظامات کو بلا تاخیر مکمل کرے گا۔ یہ ہدایت ایران میں بسوں کی دستیابی میں جاری مشکلات اور دیگر چیلنجز کے پیش نظر دی گئی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے اوورسیز پاکستانیوں سے کہا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے دوران صبر، نظم و ضبط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کمیونٹی کو خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں اور معلومات صرف مستند ذرائع سے حاصل کریں۔
ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو سفارتخانے میں رجسٹریشن کی ہدایت
4 ہفتے قبل