پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ آج ہوگا

2 ماہ قبل
پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ آج ہوگا

دمبولا( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے دوسرے میچ میں گزشتہ روز بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور بعد ازاں میچ منسوخ کر دیا گیا۔ اس وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دوبارہ میدان میں اتریں گی تاکہ سیریز کا فیصلہ ہو سکے۔اس سیریز میں پاکستان کو فی الحال ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں اور شائقین کرکٹ خاص طور پر دمبولا میں دلچسپ مقابلے کے منتظر ہیں۔