پاکستان کی آسیہ اندرابی کی عمر قید کی سزا کی شدید مذمت

1 ہفتے قبل
پاکستان کی آسیہ اندرابی کی عمر قید کی سزا کی شدید مذمت

اسلام آباد ( ترکیہ خبر) دفتر خارجہ نے کشمیری رہنما اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو عمر قید اور ان کی ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو 30، 30 سال قید کی سزا سنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق دہلی کی عدالت کا یہ فیصلہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت دیا گیا اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ یہ بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس فیصلے کو سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کے وسیع سلسلے کا حصہ سمجھتا ہے، جس کا مقصد اختلافی آوازوں کو دبانا اور کشمیری عوام کے جائز حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔ اس فیصلے سے شفاف قانونی عمل، عدلیہ کی آزادی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے تقاضوں پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔