کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔ٹریڈنگ کے دوران 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 29 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر یہ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 472 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملکی معیشت کی مضبوطی کی علامت ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک مزید بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 175,029 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
3 ماہ قبل