کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار رہا۔کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں 2,700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1,81,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 1,81,790 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی ہنڈرڈ انڈیکس میں 2,679 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور یہ پہلی بار 1,79,034 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی، جو 280.11 روپے سے کم ہو کر 280.10 روپے کی سطح پر آگیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
3 ماہ قبل