پاکستان ٹیم کا دوسرا گروپ کولمبو پہنچ گیا

3 ماہ قبل
پاکستان ٹیم کا دوسرا گروپ کولمبو پہنچ گیا

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا دوسرا گروپ کولمبو پہنچ گیا ہے۔آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں مصروف رہنے والے نسیم شاہ، فخر زمان اور عثمان طارق نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ قومی ٹیم آج کولمبو میں پریکٹس سیشن کرے گی، جبکہ کپتان سلمان علی آغا میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری کو کھیلا جائے گا۔