پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے تاریخی پروگرام پر دستخط، 6 ہزار طلبہ کو تربیت دی جائے گی

5 دن قبل
پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے تاریخی پروگرام پر دستخط، 6 ہزار طلبہ کو تربیت دی جائے گی

اسلام آباد( تر کیہ خبر) پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مصنوعی ذہانت سے متعلق تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔دستخط چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیے گئے۔معاہدے کے تحت ملک بھر کی تقریباً 100 جامعات میں چھ ہزار طلبہ کو تربیت فراہم کی جائے گی، جس میں چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے تعلیمی ادارے بھی شامل ہوں گے۔رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان سب سے بڑا سرمایہ ہے اور مصنوعی ذہانت مستقبل کی مہارتوں اور عالمی مقابلے کا میدان ہے۔طلبہ کی رجسٹریشن کا عمل actaiaiskillbridgepk پر جاری ہے اور پروگرام کے باضابطہ آغاز کے لیے جلد قومی سطح پر ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔