واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاکستان نے امریکہ سے درخواست کی تھی کہ جاری مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کی جائے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان نے اس معاملے میں اہم سفارتی کردار ادا کیا اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے امریکہ سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت، بشمول وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل، کا کردار “شاندار” رہا۔ٹرمپ کے مطابق پاکستان نے مذاکراتی عمل کے دوران یہ درخواست کی تھی کہ صورتحال کو مزید کشیدہ نہ کیا جائے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ دوبارہ سخت اقدامات کر سکتا ہے۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اب بھی برقرار ہے، باوجود اس کے کہ ایران نے امریکی بحری جہازوں پر حملے کیے۔ ان کے مطابق امریکی افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب ایرانی مؤقف ہے کہ فائرنگ کا آغاز امریکی کارروائی کے بعد ہوا، جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں صورتحال پہلے ہی انتہائی کشیدہ ہے اور عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ایران کشیدگی میں پاکستان نے جنگ بندی کیلئے امریکی کارروائی روکنے کی درخواست کی تھی:ٹرمپ کا انکشاف
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں