اسلام آباد( ترکیہ خبر) پاکستان نے اپنی جغرافیائی محل وقوع، مضبوط دفاعی صلاحیت اور مو ثر سفارت کاری کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی اسٹریٹجک اہمیت بحال کر لی ہے۔ عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو نے اپنی خصوصی رپورٹ میں پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کی بہترین حکمت عملی کا اعتراف کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان نے عالمی سیاست میں دوبارہ اہم مقام حاصل کیا۔ مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستانی دفاعی ساکھ کو مضبوط کیا، جبکہ مثر سفارت کاری کے ذریعے واشنگٹن کا اعتماد بحال کر کے تعلقات کو نئی سمت دی گئی۔کیرولائنا پولیٹیکل ریویو کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا، خلیج اور وسط ایشیا تک رسائی میں کلیدی پل کے طور پر سامنے آیا۔ امریکا نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو مرکزی حیثیت دی کیونکہ پاکستان منفرد طور پر جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، مغربی ایشیا اور مشرق وسطی کے سنگم پر موجود ہے۔رپورٹ میں گوادر سمیت بلوچستان کی بندرگاہوں کی سٹریٹجک اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ بندرگاہی اور معدنی تعاون کے نئے مواقع کے ذریعے پاکستان نے سی پیک اور کثیرالجہتی توازن برقرار رکھتے ہوئے قومی مفاد کے نئے اقتصادی راستے کھولے۔کیرولائنا پولیٹیکل ریویو کے مطابق نومبر میں شائع ہونے والی امریکی قومی سلامتی کی حکمت عملی میں پاکستان کو امریکا کا کلیدی اتحادی قرار دیا گیا، جبکہ بھارت-پاکستان کشیدگی میں امریکا کو ڈی اسکلیشن کے لیے فعال کردار ادا کرنا پڑا۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر بات چیت کی گنجائش کے بیان نے پاکستان کی سفارتی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا۔عالمی جریدے کے مطابق پاکستان نے سفارتی محاذ پر نفسیاتی برتری حاصل کر کے واشنگٹن میں مثبت فضا قائم کی، جبکہ بھارت پیچھے رہ گیا۔ لابنگ اور پالیسی انگیجمنٹ کے ذریعے تعلقات کو وار آن ٹیرر کے فریم سے نکال کر معیشت اور اسٹریٹجی کی طرف منتقل کیا گیا۔رپورٹ میں دوطرفہ تعلقات کے عملی پہلوں پر بھی روشنی ڈالی گئی، جس میں معدنیات اور ریئر ارتھ تعاون کے فریم ورک کے تحت امریکا اور پاکستان نے 500 ملین ڈالر کے شراکت داری سودے کیے۔ ایگزم بینک نے بلوچستان کے ریکوڈک میں کان کنی اور اہم معدنیات کے لیے 1.25 ارب ڈالر کی فائنانسنگ کی منظوری دی، جس سے سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔کیرولائنا پولیٹیکل ریویو کے مطابق بلوچستان میں توانائی کے شعبے میں بھی امریکا-پاکستان تعاون نئی امید کے طور پر سامنے آیا۔ پاکستان نے اسٹریٹجک خودمختاری کے ساتھ ری انگیجمنٹ کر کے امریکا کے ساتھ تعلقات کو پائیدار مفاد کی سمت میں بڑھایا۔
پاکستان نے جغرافیائی، دفاعی اور سفارتی حکمت عملی سے عالمی اہمیت دوبارہ حاصل کر لی:عالمی جریدہ
3 ماہ قبل