اسلام آباد( ترکیہ خبر)ملک میں ادارہ جاتی اصلاحات کے نتیجے میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2025 میں پاکستان کی رینک اور اسکور میں بہتری آئی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا مجموعی اسکور ایک درجہ بڑھ کر 28 ہو گیا ہے اور ملک نے 136 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چار سال کی گڈ گورننس اور مسلسل ادارہ جاتی اصلاحات کے سبب پاکستان کے اسکور میں اضافہ جاری رہا۔ پبلک سیکٹر، انتظامی نظام، قانون ساز ادارے اور عدلیہ میں بدعنوانی کے اعشاریوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی، خاص طور پر انتظامی اور عدالتی کرپشن میں پانچ پوائنٹس تک بہتری ہوئی۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 2025 کے سروے میں دو مزید ممالک شامل کر کے جائزہ 182 ممالک تک بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ 2024 میں یہ سروے 180 ممالک پر مشتمل تھا۔