پاکستان کا یمن میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار

3 ماہ قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد( ترکیہ خبر) دفترخارجہ نے یمن میں کشیدگی میں دوبارہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی فریق کی جانب سے ایسے یک طرفہ اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے جو صورتحال کو مزید کشیدہ کریں۔ پاکستان یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ملک میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حامی ہے۔ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرا بی نے بتایا کہ پاکستان نے یمن میں کشیدگی کم کرنے اور امن قائم رکھنے کے لیے علاقائی اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس موقع پر سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرا دیا گیا۔ پاکستان یمن مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر مبنی عمل کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ یمن کے عوام اور علاقائی طاقتیں مل کر ایک جامع اور پائیدار حل کی جانب پیش قدمی کریں گی۔