پاکستان نے غیر ملکی ایئرلائنز کو واپسی کا ایندھن ساتھ لانے کی ہدایت دے دی

1 ہفتے قبل
پاکستان نے غیر ملکی ایئرلائنز کو واپسی کا ایندھن ساتھ لانے کی ہدایت دے دی

اسلام آباد( ترکیہ خبر) پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ واپسی کے لیے ایندھن اپنے ساتھ لائیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس سلسلے میں ایندھن پالیسی سے متعلق نوٹم جاری کیا ہے۔نوٹم کے مطابق غیر ملکی ایئرلائنز کو پاکستان میں محدود مقدار میں ایندھن فراہم کیا جائے گا، جبکہ پاکستانی ایئرلائنز کو ان کی ضرورت کے مطابق پورا ایندھن دستیاب ہے۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق کراچی سے دوحہ کے لیے غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کو ایندھن حاصل کرنے کے لیے مسقط میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ذرائع نے بتایا کہ اضافی ایندھن لے جانے کی ضرورت کے باعث بعض غیر ملکی ایئرلائنز مسافروں کا سامان اور کارگو چھوڑنے پر مجبور ہو رہی ہیں، جس سے مسافروں اور مال برداری پر اثر پڑ رہا ہے۔