لاہور( ترکیہ خبر) 23 مارچ کو وطن سے تجدید عہد کا دن منایا گیا اور ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31، اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فضاؤں میں نعرہ تکبیر گونجا، اور مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں۔اس سال مشرق وسطیٰ میں کشیدہ حالات اور ملکی سطح پر جاری کفایت شعاری کے پیش نظر یوم پاکستان سادگی سے منایا گیا، پریڈ منسوخ کی گئی جبکہ مرکزی پرچم کشائی کی تقریب بھی سادہ اور پروقار رکھی گئی۔یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی۔ سندھ کابینہ کے اراکین بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ نے مزار پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔
یوم پاکستان: ملک بھر میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
1 ہفتے قبل