پاکستان-چین سٹریٹجک ڈائیلاگ: دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون میں مزید اضافہ پر اتفا ق

3 ماہ قبل
پاکستان-چین سٹریٹجک ڈائیلاگ: دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون میں مزید اضافہ پر اتفا ق

اسلام آباد، بیجنگ( ترکیہ خبر) پاکستان اور چین کے درمیان ساتویں سٹریٹجک ڈائیلاگ میں باہمی حمایت، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔دفتر خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق بیجنگ میں ڈائیلاگ کی صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ مشترکہ اعلامیہ میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔اعلامیے میں پاکستان نے ایک چین پالیسی کے تحت تائیوان، سنکیانگ، تبت، ہانگ کانگ اور جنوبی بحیرہ چین میں چین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ چین نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔ڈائیلاگ کے دوران دونوں ممالک نے اپنی 75 سالہ دوستی کے حوالے سے تقریبات منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا، جس کا مقصد نسل در نسل دوستی کو مضبوط اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان اور چین کو عالمی سطح پر مضبوط سٹریٹجک شراکت دار اور بااعتماد دوست قرار دیا گیا۔