پاک فوج نے کیمبرین پٹرول 2026 میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

پاک فوج نے کیمبرین پٹرول 2026 میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

لاہور( تر کیہ خبر) پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں ہونے والے بین الاقوامی فوجی مقابلے کیمبرین پٹرول 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔یہ مقابلہ 2 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ کے علاقے ویلز میں منعقد ہوا، جس میں 36 ممالک کی 140 ٹیموں نے حصہ لیا۔رواں برس پاکستان کی نمائندگی 59 پنجاب رجمنٹ کی ٹیم نے کی۔ ٹیم میں ایک افسر اور سات جوان شامل تھے، جنہوں نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔اس کامیابی کے اعزاز میں لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے تمغہ جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم کے لیے استقبالیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ کیمبرین پٹرول کو دنیا کے مشکل ترین بین الاقوامی فوجی گشت کے مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.