جنگ ستمبر، پاک فوج نے تین محاذوں پر بھارت کو شکست دی

جنگ ستمبر، پاک فوج نے تین محاذوں پر بھارت کو شکست دی

راولپنڈی( تر کیہ خبر) ستمبر 1965 کی جنگ کے نویں روز پاک فوج نے تین مختلف محاذوں پر بھارتی افواج کو بھرپور مزاحمت کا سامنا کراتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔نارووال کے نزدیک جسر پل کے دفاع کے دوران پاکستانی فوج نے بھارتی حملہ آور دستوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ اس معرکے میں لیفٹیننٹ کلیم محمود نے جرأت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔سونا مرگ کے مغربی علاقے میں بھی پاک فوج نے بھارتی انجینئرنگ ٹیم کو نشانہ بنا کر اسے شدید نقصان پہنچایا، جبکہ پٹھان کوٹ اور جودھپور کے بھارتی فضائی اڈے بھی پاکستانی کارروائیوں سے تباہ ہوئے۔جنگ کے دوران پاکستانی فضائیہ نے متعدد بھارتی طیارے فضا اور زمین پر تباہ کیے، جبکہ کلائی کونڈا ایئر بیس پر بھی کئی بھارتی طیارے نشانہ بنے۔ بھارتی فوج کو مختلف محاذوں پر شدید دباؤ کا سامنا رہا اور اس کی پیش قدمی رک گئی۔جنگ ستمبر 1965 میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شجاعت، عزم اور قربانی کی ایسی مثالیں قائم کیں جو ملکی تاریخ کا اہم باب بن گئیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.