ترک وزیر خارجہ کی عراقی پارلیمانی اسپیکر سے اہم ملاقات
استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے انقرہ میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر ہیبت الحلبوسی سے ملاقات کی۔ترکیہ کی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم این سوشل پر ملاقات کی اطلاع دی، تاہم ملاقات میں ہونے والی گفتگو اور زیر بحث آنے والے امور کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔