پاک فوج اور آئی ایم سی ٹی سی دہشت گردی سے نمٹنے پر اتفاق

2 ماہ قبل
پاک فوج اور آئی ایم سی ٹی سی دہشت گردی سے نمٹنے پر اتفاق

راولپنڈی( ترکیہ خبر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی (آئی ایم سی ٹی سی) کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔آئی ایم سی ٹی سی کا 17 رکنی وفد 2 سے 6 فروری تک نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں انتہا پسند عناصر کے دوبارہ انضمام اور بحالی کے موضوع پر ایک ہفتہ طویل تربیت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ دونوں فریقوں نے باہمی تعاون، انٹیلی جنس شیئرنگ اور رکن ممالک کے درمیان صلاحیتوں کی تعمیر کے ذریعے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلامی دنیا میں استحکام کو فروغ دینے اور انسداد دہشت گردی کے مربوط اقدامات کو فروغ دینے میں آئی ایم سی ٹی سی کے کردار کو سراہا۔