اسلام آباد ( ترکیہ خبر) پاکستان اور سری لنکا کی وزارت داخلہ نے داخلی سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور منشیات کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کی سری لنکا آمد پر وزیر داخلہ و پارلیمانی امور آنند وجے پالا نے شاندار استقبال کیا۔ ملاقات میں سائبر کرائمز، مالیاتی فراڈ، غیر قانونی امیگریشن اور مشترکہ ٹریننگ پروگرامز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔محسن نقوی نے کہا کہ افسران کے ٹریننگ ایکسچینج پروگرامز سے دونوں ممالک کی فورسز کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا اور تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کی وزارت داخلہ داخلی سیکیورٹی اور انسداد منشیات میں تعاون بڑھانے پر متفق
1 ماہ قبل