پاکستان اور قازقستان تعلقات مضبوط بنانے پر متفق

2 ماہ قبل
پاکستان اور قازقستان تعلقات مضبوط بنانے پر متفق

اسلام آباد( ترکیہ خبر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف سے ملاقات کی اور ان کا پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے صدر قازقستان کو صدرِ مملکت، وزیراعظم، حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے۔ملاقات میں وزیر خارجہ نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان اعلیٰ سطح سیاسی روابط میں تیزی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت خوش آئند ہے۔اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کی طرف سے باہمی تعاون کو سیاسی، معاشی اور عوامی سطح پر مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرے گا بلکہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔