پاکستان اور جرمن ترقیاتی بینک کے درمیان 18 ملین یورو کی گرانٹ معاہدہ طے

3 ہفتے قبل
پاکستان اور جرمن ترقیاتی بینک کے درمیان 18 ملین یورو کی گرانٹ معاہدہ طے

اسلام آباد( ترکیہ خبر) پاکستان اور جرمن ترقیاتی بینک کے درمیان ایک اہم گرانٹ معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کے ایف ڈبلیو حکومت پاکستان کو 18 ملین یورو کی گرانٹ فراہم کرے گا، جس کا مقصد شمالی علاقوں میں گرین انرجی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے جبکہ کے ایف ڈبلیو کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ترجمان نے کہا کہ یہ گرانٹ پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ اور ماحول دوست ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔