پاکستان ایران میں پرامن حل کا خواہاں ہے:وزارت خارجہ

2 ماہ قبل
پاکستان ایران میں پرامن حل کا خواہاں ہے:وزارت خارجہ

اسلام آباد( تر کیہ خبر) پاکستان نے ایران میں موجود صورتحال پر گہری نظر رکھنے کا اعلان کیا ہے اور زور دیا ہے کہ ایران کے مسئلے کا پرامن حل سب کے مفاد میں ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا اور ایران کے امن و خوشحالی کی حمایت جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے اور پاکستان امید کرتا ہے کہ ایرانی قیادت اور عوام موجودہ بحران پر جلد قابو پا لیں گے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ ایران پرامن اور خوشحال رہے، اور سخت حالات سے نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔