افغان طالبان کے ڈرون حملے ناکام بنائے: آئی ایس پی آر

3 ہفتے قبل
افغان طالبان کے ڈرون حملے ناکام بنائے: آئی ایس پی آر

اسلام آباد( ترکیہ خبر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ 13 مارچ کو افغان طالبان نے پاکستان کے مختلف علاقوں پر ڈرون حملے کیے، لیکن حملہ آور ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تباہ شدہ ڈرون کے ملبے سے کوئٹہ میں دو بچے زخمی ہوئے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شخص زخمی ہوا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ حملے عوام میں خوف پھیلانے کی افغان طالبان کی ناپاک کوشش ہیں، اور عوام اور مسلح افواج افغانستان پر قابض کرائے کی دہشت گرد ملیشیا کی اصل حقیقت جانتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن غضب للحق جاری رہے گا۔آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے، اور پاک فوج دہشت گردی اور اس کی تمام شکلوں کے خلاف ثابت قدمی سے لڑتی رہے گی۔