پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری

3 ہفتے قبل
پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری

راولپنڈی( ترکیہ خبر) پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان اپنے اسلحے اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کے زیر قبضہ پوزیشنوں سے روسی ساختہ 73 ملی میٹر HGL-9 ہیوی گرینیڈ لانچرز قبضے میں لے لیے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی مؤثر کارروائیاں بھارتی پراکسی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاگنے پر مجبور کر رہی ہیں۔ آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔