اسلام آباد( ترکیہ خبر)پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ارندو اور کرم سیکٹر میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے اہم پوسٹوں اور مراکز کو تباہ کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، جبکہ پاک فوج صرف طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔
پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں، اہم مراکز تباہ
3 ہفتے قبل