اسلام آباد( ترکیہ خبر)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی) نے پاکستانی فضائی حدود کی جزوی بندش سے متعلق خبروں کو غلط قرار دے دیا۔پی اے اے کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ ہے اور ہر قسم کے کمرشل آپریشنز کے لیے دستیاب ہے۔ نوٹم A0134/26 کسی جزوی بندش سے متعلق نہیں بلکہ مخصوص روٹس کی عارضی عدم دستیابی ظاہر کرتا ہے۔اتھارٹی کے مطابق کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجنز میں مخصوص اے ٹی ایس روٹس روزانہ صبح 9 بجے سے دن 3 بجے تک متاثر ہوں گے، تاہم متبادل ائیرپورٹس اور راستے دستیاب ہیں اور معمول کے مطابق استعمال ہو رہے ہیں۔پی اے اے نے واضح کیا کہ تمام کمرشل فلائٹس، آمد، روانگی اور اوور فلائٹس پر کوئی پابندی نہیں ہے اور غیر مصدقہ خبریں، بالخصوص نوٹمز کی غلط تشریح، مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں۔
پی اے اے نے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی خبریں غلط قرار دے دیں
1 ماہ قبل