بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 17 فیصد اضافہ

2 ماہ قبل
بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 17 فیصد اضافہ

کراچی( کامرس ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے دسمبر 2025 کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق ملک کو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔ ایک سال کے دوران ترسیلات زر میں 17 فیصد جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 2026ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران ترسیلات زر کا مجموعی حجم 11 فیصد اضافے کے ساتھ 19 ارب 73 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ مالی سال 2025ء کے اسی عرصے میں یہ رقم 17 ارب 84 کروڑ ڈالر تھی۔ملک وار تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے 81 کروڑ 30 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 72 کروڑ 60 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 56 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 30 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ترسیلات بھیجی گئیں۔ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں یہ اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔