اسلام آباد ( ترکیہ خبر) اپوزیشن نے خیبرپختونخوا ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں دھرنے ختم کر دیئے، تاہم پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق دھرنے کے شرکاء خیبرپختونخوا ہاؤس کے اندر منتقل ہو گئے، جہاں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور کابینہ موجود ہیں۔ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ لاجز میں بھی دھرنا ختم کر دیا، جس کے بعد ریڈ زون اور دھرنے کے مقامات تک راستے کھول دیے گئے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے بند دروازے کھل گئے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈرز کی قیادت میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دھرنے میں شامل ارکان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا اور ابھی تک میڈیکل رپورٹ نہیں دیکھی گئی، حق ہے کہ رپورٹ کی کاپی ملے۔ حکومت کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کر لیا ہے اور رپورٹ آج ہی حکومت کو بھیجی جا سکتی ہے۔
اپوزیشن کا عمران خان کی ہسپتال منتقلی تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان
1 ماہ قبل