اسلام آباد( ترکیہ خبر) پاک فوج کی افغانستان میں جوابی کارروائیاں آپریشن غضب للحق کے تحت جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 12 اور 13 مارچ کی شب قندھار ایئر فیلڈ کی آئل ڈمپ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا، اور حملوں کی ویڈیو جاری کر دی گئی جس میں حملے سے پہلے اور بعد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ یہ آئل اسٹوریج سائٹس افغان طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی تھیں، جسے پاک فوج نے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔پاک فوج کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی اور دہشت گرد عناصر کو افغانستان میں قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔
آپریشن غضب للحق: پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ کی آئل اسٹوریج سائٹس تباہ کر دیں
3 ہفتے قبل