نیو یارک( ترکیہ خبر)اقوام متحدہ میں پاکستان نے فلسطین کے مسئلے کو مشرق وسطیٰ میں جاری عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے غزہ میں جاری جنگ، جبری نقل مکانی اور تباہی کو ناقابل قبول قرار دیا۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی تنصیبات اور یو این آر ڈبلیو اے پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور زور دیا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت طے شدہ امن منصوبے پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہے۔
غزہ میں جاری جنگ، جبری نقل مکانی اور تباہی ناقابل قبول ہے: پاکستان
2 ماہ قبل