یوم پاکستان پر قوم کو باوقار مقام دلانے کا عہدہے:مریم نواز شریف

2 ہفتے قبل
یوم پاکستان پر قوم کو باوقار مقام دلانے کا عہدہے:مریم نواز شریف

لاہور( ترکیہ خبر) یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کے دن ہمیں پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کا عہد کرنا ہوگا۔اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ 23 مارچ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار کرنے والا تاریخی دن تھا، اور قرارداد پاکستان آزادی کی جدوجہد میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ یوم پاکستان تحریک پاکستان کا ناقابل فراموش آغاز ہے اور اتحاد، تنظیم، محنت اور دیانت ہی ترقی کے لیے رختِ سفر ہیں۔ ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیاں ہمیں آزادی کے حقیقی مقاصد کی طرف گامزن رہنے کی یاد دلاتی ہیں۔مریم نواز شریف نے قوم سے عہد کیا کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی اور وطن عزیز کو بانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق ڈھالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔