جدہ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اقدام کو غیر قانونی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔سعودی عرب میں جاری او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کی جاتی ہے اور اسرائیلی اقدام عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم نے کہا کہ صومالیہ کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو مسترد کیا جائے گا، اور خطے کے ممالک کے درمیان بات چیت سے اتحاد قائم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بھی زور دیا۔فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا کہ صومالیہ کی بین الاقوامی تسلیم شدہ سرحدوں کی حمایت کی جاتی ہے، اور صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔صومالی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ صومالیہ کی زمین کسی ملک کو استعمال کرنے نہیں دی جائے گی، اور صومالی لینڈ وفاقی صومالیہ کا لازمی حصہ ہے۔ اسرائیل کے الزامات اور اقدامات صومالیہ کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔ترکیہ کے نمائندے نے بھی کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام ناقابل قبول ہے اور صومالیہ کے اتحاد اور خودمختاری کے لیے ہماری حمایت مضبوط اور ناقابل تغیر ہے۔
او آئی سی نے اسرائیل کا صومالی لینڈ تسلیم کرنے کا اقدام مسترد کر دیا
2 ماہ قبل